17 اگست 2019 - 05:28
ٹرمپ نسل پرست اور اسلام دشمن ہیں، برنی سینڈرز

امریکہ کے نامزد صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلام دشمن قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این ٹیلی ویژن سےگفتگو کرتے ہوئے برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ کانگریس کی مسلم خواتین ارکان ایلھان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطین اور بیت المقدس میں داخلے سے روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی حمایت کرنا ٹرمپ کی نسل پرستی اور اسلام دشمنی کا حصہ ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ یہ ٹرمپ کے دباؤ کا ہی نتیجہ ہے کہ اسرائیل نے امریکی کانگریس کی مذکورہ ارکان کے بیت المقدس میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت پر اربوں ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے اور امریکی ارکان کانگریس کو وہیں جانے سے روکا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رشیدہ طالب فلسطینی نژاد ہیں اور ان کے خاندان کے بعض افراد اب بھی مغربی کنارے کے علاقے میں آباد ہیں۔

ایلھان عمر اور رشیدہ طالب نے حال ہی ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔




/129